بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی، 52 فیصد کم ہوئی: حکومت کا اعتراف

Published on October 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چار سال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں صرف باون فیصد کمی ہوئی، حکومت نے قائمہ کمیٹی میں اعتراف کر لیا، رِکوریوں میں پانچ فیصد اضافہ جبکہ لائن لاسز میں کمی ہوئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹوں سے کم ہو کر تین سے چار گھنٹے پر آ گیا ہے، چار سال میں 6107 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی جبکہ جون 2018ء تک مجموعی طور پر 11514 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 11800 میگا واٹ سے بڑھ کر 18600 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ شارٹ فال کم ہو کر 2800 میگا واٹ رہ گیا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ لائن لائسز بھی ساڑھے 18 فیصد سے کم ہو کر 17.9 فیصد پر آ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes