پی ایس ایل9؛ 22 ممالک کے 485 کرکٹرز پلیئر ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے

Published on December 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

 لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کرالیا۔پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 46 کرکٹرز پلاٹینم کیٹگری جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی20 عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ٹی20 کے عالمی نمبر پانچ بیٹر رائلی روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے ہیں، سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمن اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر اکیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کردی ہے یہ ٹی20 کے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔عالمی نمبر دو ٹی20 آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقا کے 30، بنگلادیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے9 کرکٹرز شامل ہیں۔ان کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے بھی متعدد کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
پلاٹینم کیٹگری
پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر (آسٹریلیا) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمن اللہ گرباز (افغانستان) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز(انگلینڈ) سندیپ لمی چانے (نیپال) جیمز نیشام (نیوزی لینڈ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقا) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا (سری لنکا) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری
ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) بیین مک ڈرمٹ (آسٹریلیا) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ (بنگلادیش) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (انگلینڈ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس (نیوزی لینڈ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا(جنوبی افریقا) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما (سری لنکا) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش (ویسٹ انڈیز)۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes