شکرقندی کے حیرت انگیز فوائد

Published on December 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

کراچی(یو این پی)شکرقندی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور مینگنیز وغیرہ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ان میں کینسر مخالف خصوصیات بھی ہیں اور وہ مدافعتی فنکشن اور دیگر صحت کے فوائد کو فروغ دیتی ہیں۔شکرقندیاں نشاستہ دار جڑ والی سبزیاں ہوتی ہیں جو دنیا بھر میں ذوق و شوق سے اگائی جاتی ہیں۔ یہ مختلف سائز اور رنگوں میں ہوتی ہیں جیسے کہ نارنجی، سفید اور جامنی۔مزید برآں یہ وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈینٹ اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتی ہیں۔ یہاں شکرقندیوں کے 6 حیرت انگیز صحت کے فوائد تحریر کیے جارہے ہیں۔ شکرقندی وٹامنز اور معدنیات کا ذخیرہ: ایک کپ یا 200 گرام بیک کی ہوئی شکرقندی چھلکے سمیت درج ذیل غذائی اجزا فراہم کرتی ہے: آنتوں کی صحت: شکرقندی میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ کینسر سے لڑنے والی ممکنہ خصوصیات: شکرقندی مختلف اینٹی آکسیڈنٹس پیش کرتی ہیں جو بعض قسم کے کینسر سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ صحت مند بینائی: شکرقندی میں بیٹا کیروٹین کا ناقابل یقین حد تک ذخیرہ ہوتا ہے۔ بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے اور آنکھوں کے اندر روشنی کا پتہ لگانے والے رسیپٹرز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دماغی افعال کیلئے مفید: جامنی شکرقندی کا استعمال دماغی افعال کو بہتر بنا سکتا ہے۔آپ کے مدافعتی نظام کیلئے فائدہ مند: نارنجی رنگ کی شکرقندی بیٹا کیروٹین کے کثیر قدرتی ذرائع میں سے ایک ہے جو کہ پودوں پر مبنی ایک مرکب ہے اور جسم میں وٹامن اے میں تبدیل ہوتا ہے۔ یہ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بھی اہم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题