شیخوپورہ , تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے واقعہ نو مئی کی خود نگرانی کی؛عبدالرحمن کانجو

Published on December 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ نے واقعہ نو مئی کی خود نگرانی کی جس میں ملکی ساکھ کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کو بگاڑا گیا مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کس منہ سے ووٹ لینے اور الیکشن میں حصہ لینے کی بات کرتی ہے اس جماعت نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی قوم جان چکی ہے ملک کی تعمیر و ترقی صرف میاں نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے 8 فروری کو عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پورے پاکستان سے کلین سوئپ کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy