فیصل آباد، مشکوک گاڑی سے 420 کلوگرام چرس اور 117 کلو گرام افیون بر آمد

Published on December 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ای م ایس مہر)موٹرو ے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مشکوک گاڑی سے 420 کلوگرام چرس اور 117 کلو گرام افیون بر آمد کر لی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔سیکٹر کمانڈر موٹرو ے پولیس جاوید اقبال چدھڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشکوک گاڑی کے بارے اطلاع دی، گاڑی کو ساہیانوالہ کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی مگر ڈرائیور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ڈی ایس پی افتخار علی وینس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب جاری رکھا، ملزم امین پور انٹرچینج کے قریب گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 420 کلو چرس اور 117 کلو افیون برآمد ہوئی،منشیات پلاسٹک کے ڈرموں میں چھپائی گئی تھی۔ موٹر وے پولیس نے گاڑی اور منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes