دورہ ویسٹ انڈیز: قومی سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی

Published on July 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

بارباڈوس(یو این پی) بارباڈوس میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی سکواڈ میں شامل تمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔کورونا ٹیسٹ منفی آںے کے بعد تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہو گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز پہنچنے پر قومی کرکٹ سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن میں کھیلے گی۔سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题