چینی افواج کا جنوبی بحیرہ چین میں فلپا ئن کے اقدا مات پر شدید احتجاج

Published on December 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

 بیجنگ (یو این پی)چینی وزارت د فا ع کے تر جمان ترجمان جانگ شاؤ کانگ نے کہا کہ م فلپائن نے چین کے نانشا جزائر میں رینائی ریف سے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کے لیے ایک بحری جہاز بھیجنے پر اصرار کیا،  تاکہ چین کی بار بار مخالفت اور انتباہ کے باوجود رینائی ریف کے ساحل پر غیر قانونی طور پر موجود ایک جنگی جہاز کو تعمیراتی سامان پہنچایا جا سکے۔ اس عرصے کے دوران فلپائن کے بحری جہاز جان بوجھ کر خطرناک انداز میں چینی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے ٹکرا گئے، اور فلپائن کے کچھ فوجی اہلکار  غیر قانونی  ٹھہرنے  والے جنگی جہاز پر  سوار ہوئے  جنہوں نے اس واقعہ کو  بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور اس کی  تشہیر کی۔ چین کی مسلح افواج نے فلپائن کے خلاف  شدید احتجاج کا اظہار کیا ہے۔ چین کو نان شا جزائر بشمول رینائی ریف اور ان کے آس پاس کے پانیوں پر ناقابل تردید اقتدار اعلیٰ حاصل ہے۔ فلپائن نے جان بوجھ کر اکسایا اور  واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی روح کی سنگین خلاف ورزی کی اور جنوبی  بحیرہ چین میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا۔ خطے سے باہر کے کچھ ممالک نے آگ بھڑکائی جن  کے عزائم ناپاک ہیں۔ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر  اشتعال انگیزیوں کو روکیں تاکہ صورتحال میں مزید اضافے اور بگاڑ سے بچا جا سکے۔ چین اپنی علاقائی سالمیت  اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ چینی وزارت دفاع کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں رپوٹر نے سوال کیا ہے  کہ اطلاعات کے مطابق فلپائن نے حال ہی میں چین کے نانشا جزائر میں رینائی ریف کے قریب پانیوں میں داخل ہونے کے لیے ایک بحری جہاز بھیجا اور فلپائن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر افراد اس جنگی جہاز پر سوار ہوئے جو غیر قانونی طور پر رینائی ریف کے ساحل پر ٹھہرا تھا  اور اس واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ کیا آپ کے پاس اس پر کوئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题