آج کا دن ٹاریخ میں17 دسمبر

Published on December 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)آج کا دن ٹاریخ میں17 دسمبر 1273: عظیم مفّکر ، شاعر اور صوفی مولانا جلال الدین رومی قونیہ میں وفات پا گئے۔ رومی کے شاہپارے ” مثنوی ” میں ان کی وفات کو وصل کی گھڑی قرار دیا گیا ہے ۔ اسی مناسبت سے ان کی برسی کو شبِ عروس کہا جاتا ہے۔
آج کا دن ٹاریخ میں 17 دسمبر 1760 : میکسیکو میں “آزٹیک تقویم” کی دریافت ہوئی۔ یہ تقویم یا کیلنڈر1479 میں تیار کیا گیا۔ 25 ٹن وزنی اس یادگار کیلنڈر میں ایک شمسی سال کو پورے 365 دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کیلنڈر آرکیالوجی کے شعبے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
آج کا دن ٹاریخ میں17 دسمبر 1903: رائٹ بردرز نے امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا میں پہلا موٹر والا جہاز اڑیا۔ طیارے نے 12 سیکنڈ کی پرواز میں 37 میٹر کی مسافت طے کی۔اسی روز کئے جانے والے آخری تجربے میں طیارہ 59 سیکنڈ تک فضاء میں رہا اور 280 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
آج کا دن ٹاریخ میں17 دسمبر 1980: سڈنی میں دہشت گردوں نےترکی کے قونصل جنرلشارق آریاک اور ان کے گارڈ اینگین سیویر کو شہید کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes