آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on September 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،ملاقات میں خطے کی سکیورٹی بالخصوص مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگوہوئی اوردونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی،آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ترک وزیر خارجہ نے مل کر کام کرنے پر پاکستان کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes