بابر، رضوان کو کس نے آرام کروانے کا کہا؟ ٹیم ڈائریکٹر کا بیان سامنے آگیا

Published on December 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

 لاہور(یو این پی)قومی ٹیم کے ڈائریکٹر نے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں آرام دینے کی بات پر محمد حفیظ کا موقف سامنے آگیا۔ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ محمد رضوان اور بابراعظم نیوزی لینڈ میں ٹی20 میچز کھیلیں گے، مشکل سیریز کے دوران سینئیرز کو ہر گز آرام نہیں کرواسکتےانہوں نے سلیکشن کمیٹی پر واضح کیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سینئیرز اور جونئیرز کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے تاکہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم ردھم میں آجائے۔محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو آرام دینے کی بات بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بعد ڈراپ نہیں کریں گے۔قبل ازیں گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز میں تجربات کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صاحبزادہ فرحان بطور اوپنر کھیلتے رہے ہیں، اگر وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ اوپن کرسکتے ہیں۔جس سے تاثر جارہا تھا کہ بابراعظم کو دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آرام کروایا جاسکتا ہے تاہم ٹیم ڈائریکٹر نے موقف واضح کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes