اوکاڑہ،کرسمس کے موقع پرضلع بھر سے 900 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے

Published on December 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ضلع بھر میں کل58 مسیحی عبادت گاہوں۔ جن میں سے کیٹگری اےکے 05اور کیٹگری بی کے 4چرچ اور کیٹیگری سی کے 49 مقامات چرچ، عبادت گاہیں ہیں۔کرسمس کے موقع پرضلع بھر سے 900 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ 110 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی دیں گے۔عبادتی مقامات چرچ ہائے کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کر کے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس طرف آنے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹر اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے اہم عبادت گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے گئے ہیں۔ چرچ اورمسیحی عبادت گاہوں پر مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اسی طرح کرسمس کے سلسلہ میں ضلع بھر کے اہم پارکس میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارکوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالہ سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔کرسمس پروگرامز اور پارکوں کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، ڈولفن پولیس گشت کناں رہیں گے۔ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ای ڈی پی اوزکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ناکہ بندی اور حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک سٹاف اورسپیشل پولیس ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes