ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Published on June 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

01
لاہور (یو این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران آزاد کشمیر سے ملتان تک مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کر دی۔آئندہ تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون کی مزید بارش ہو گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چکوال، مری، گجرات ، دیر، بالاکوٹ اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔مانسہرہ میں ٹھنڈی ہوا چلنے اور بارش پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ادھر ملک کے زیریں علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ سکھر، جیکب آباد اور سبی میں درجہ حرارت انچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو، روہڑی، رحیم یار خان، بھکر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں بھی گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا اور وہ بارش کے لئے آسمان کو تکتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy