سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

Published on July 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

مکہ مکرمہ (یو این پی)سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے، سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا۔شہزادہ طلال کی نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیاشہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کے انتقال پر مملکت بھر سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کا کھو جانا سعودی عرب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی ان کے خاندان، دوستوں اور مملکت کے عوام کو بہت محسوس ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes