آئی سی سی رینکنگ؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابر اور رضوان کی تنزلی

Published on December 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

دبئی(یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان اور بابراعظم ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹاپ 10 بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog