فیصل آباد،بے روز گاری اور غربت سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

Published on December 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی /ایم ایس مہر)فیصل آباد بے روز گاری اور غربت سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے رہائشی 25سالہ ارشد ولد سرور نے حالات سے تنگ اور گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme