تمام این جی اوز کی کارکردگی کے حوالے سے کراچی میں ایک کنوینشن کا اہتمام کیا جا ئے گاصوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز 

Published on April 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ )صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی کارکردگی کے حوالے سے کراچی میں ایک کنوینشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں عوامی فلاح و بہبود کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو اسناد و تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے جائیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہو سکے اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مزید بہتر کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیس ٹھٹھہ کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر محمکہ سماجی بہبود نے کہا کہ ٹھٹھہ میں دارالامان کے قیام کے متعلق بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ سماجی برائیوں سے تنگ اور مختلف مظالم کی شکار ہونے والی خواتین کو تحفظ اور حقوق فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری، سچائی، نیک نیتی اور سنجیدگی سے اپنا فرض ادا کریں اور دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کی جانب سے صوبائی مشیر کو ضلع میں کام کرنے والی تمام مقامی و غیر مقامی این جی اوز سمیت اپنے محکمے کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی کو ہدایت کی کہ ضلع کی خواتین کی جانب سے دستکاری اور سلائی کڑھائی کے کام کو مارکیٹ میں روشناس کرانے کیلئے فیسٹیول منعقد کئے جائیں تاکہ یہاں کی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام سلائی کڑھائی اور دیگر مراکز کا دورا کرکے فعال و غیر فعال اور غیر حاضر عملے کی فہرست جلد ارسال کریں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور گوسٹ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور بند کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کا سیاسی دباء ہر گز قبول نہیں اور گوسٹ ملازمین کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں صوبائی مشیر نے گھارو شہر میں قائم سلائی کڑھائی مرکز کا اچانک دورا کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کی غیر خاضری اور سینٹر کے فعال نہ ہونے کے با?عث سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ٹھٹھہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گھارو سینٹر میں غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند کرکے فوری طور پر رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ ضلع میں غیر فعال مراکز کو فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ان غیر فعال مراکز کو بند کرکے وہاں مقرر ملازمین کو دیگر مختلف علاقوں میں فعال مراکز پر تعینات کرکے ان سے کام لیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن کے علاوہ محکمے کے دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلقہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے سبب ٹھٹھہ شہر گندگی کا ڈھیر بننے لگا،تعلقہ میونسپل آفیر نے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) تعلقہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے سبب ٹھٹھہ شہر گندگی کا ڈھیر بننے لگا،تعلقہ میونسپل آفیر نے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا، 700سے اوپر ملازمین ہونے کے باوجود صفائ کا نظام درہم برہم،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں صفائ کے نام پر کروڑوں کی بجٹ رکھنے والا تعلقہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی عدم توجہ کے سبب شہر کے ہر گلی اور چوراے60 پر گندگی اور گندے پانی کے تالاب دکھائ دینے لگے،جس کے باعث شہر میں ملیریا اور چکن پوپس جیسی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ہیں، میونسپل عملے کی جانب سے شہر کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا، ٹی ایم او کے آفیس میں نہ بیٹھنے کے باعث صفائ پر مقرر عملا بھی غاے60ب رہنے لگا، اس سلسلے میں اسلام پور محلہ،غنی محلہ،پلیجہ محلہ،ڈاکٹر گلی، بخاری محلہ،میمن محلہ، مانکانی محلے سمیت شہر کے کئ محلوں میں گندے پانی کے کھڑے رہنے کے سبب لوگوں کاچلنا دشوار ہوگیاہے، یاد رہے کے بلدیاتی الیکشن کے باوجود منتخب نماے60ندوں کا کیس ہاے60 کورٹ میں چل رہا ہے ،جس کے باعث ٹھٹھہ کی عوام کو پیداےْشی اور دیگر سرٹیفکیٹوں کے لےْ پریشان ہونا پڑتا ہے ،ذراے60ع کے مطابق ٹی ایم او اپنے اختیارات کا ناجاے60ز استعمال کرتے ہوے60 ناجاے60ز بلز بنا کر پیسے نکلوا رہا ہے ،ٹھٹھہ کے شہریوں، تاجروں اورسیاسی وسماجی لوگوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوے60 کہا ہے کے میونسپل کمیٹی کے عملے اور ٹی ایم او کے خلاف انکواے60ری کرائ جاے60 اور ٹھٹھہ کے شہرکو گندگی سے بچایا جاے60۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ کے منشیات کے خلاف شروع کے گے کریک ڈاون کا انہی کے پولیس اہلکار ناکام بنانے میں مصروف
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) ایس ایس پی ٹھٹھہ کے منشیات کے خلاف شروع کے گے کریک ڈاون کا انہی کے پولیس اہلکار ناکام بنانے میں مصروف ہوگے، لاکھوں ہفتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار چھاپے کی اطلاع بھاری رشوت کے عیوض پہلے ہی دیکر منشیات فروشوں کو بگادینے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں ایس ایس پی فداحسین مستوئ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیے گے کریک ڈاوں میں کئ منشیات فروش مخبری کے باعث چھاپے سے پہلے ہی بھاگ جاتے ہیں ،ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی جانب سے ایس ایس پی فداحسین مستوئ کو منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر مبارک باد دیتے ہوےْ کہا ہے فدا حسین مستوئ جس طریقے سے ٹھٹھہ کی غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں اور آےْ دن غریب مسکین لوگوں کے لےْ مفت میڈیکل کےْمپ لگاتے ہیں ،اور جس طریقے سے ٹھٹھہ ضلع میں کراےْم پر کنٹرول کیا ہے اس کے لےْ وہ تعریف کے مستحق ہیں ، ٹھٹھہ کی عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے گذارش کی ہے کے جس طریقے سے آپ نے منشیات کے اوپر ہاتھ ڈالا ہے اسی طریقے سے پولیس کے اندر بھی موجود کالی بھیڑوں پر بھی آپریشن کی سخت ضرورت ہے،جو کالی بھڑیں لاکھوں کی رشوت کے عیوض منشیات کے خلاف آپریشن خبرپہلے ہی پہنچادیتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں اور گاؤں میں ایکسائیز پولیس کے اہلکاروں کی سرپرستی میں منشیات فروخت ہونے کا انکشاف
ٹھٹھہ(رپورٹ:شہمیرقریشی)ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شہروں اور گاؤں میں ایکسائیز پولیس کے اہلکاروں کی سرپرستی میں منشیات فروخت ہونے کا انکشاف۔شہر کے مختلف معززین نے یے نشاندئکرتے ہوئے تحریری شکایتں سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کو بھیج کر ایکسائیز اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے شہروں سے واسطہ رکھنے والے معززین شہریوں عبدالرزاق میمن،نذیر احمد ملاح،سرفراز عباسی،مصطفی سومرو،سروربھٹی،شیراز کتری،جاوید جوکیو اور دیگر نے سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کو بیھجی ہوئی درخواست میں ذکر کیا ہے کہ ضلع کے مختلف شہروں ٹھٹھہ، گجو،جنگشاھی،میرپور ساکرو،بھارا،لیٹ،لدیہ،کینجھراور تاروں کے گاؤں میں کچی شراب فروخت کی جا رہی ہے جس کی سرپرستی ایکسائیز انسپیکٹر ٹھٹھہ شیر خان اعوان اور کچھ اہلکار کر رہے ہیں جو منشیات فروشوں سے ھزاروں روپے ماہوار بھتہ لیکر نوجوان نسل کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے عام منشیات فروشی بند کی جائے او ر ملوث ایکسائیز والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy