عامر لیاقت کے پروگرام پر تاحکم ثانی’’ پابندی‘‘ عائد

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

2
اسلام آباد (یوا ین پی) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکرعامر لیاقت کے پروگرام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکم کے باوجود پروگرام دکھا یا گیا تو توہین عدالت ہوگی ٗحکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ، اینکر کیخلاف کارروائی ہوگی۔پیر کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکم کے باوجود پروگرام دکھا یا گیا تو توہین عدالت ہوگی ۔سماعت کے دوران عدالت نے نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر آپریشنز سے نفرت انگیز مواد پر مبنی پروگرام فوری بند کرنے کی تحریری یقین دہانی طلب کرتے ہوئے کہا کہ آدھے گھنٹے میں تحریری یقین دہانی فراہم کریں ورنہ مستقل پابندی کا حکم دے دیا جائے گا۔وقفے کے بعد جب سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو نجی ٹی وی کی جانب سے پروگرام ‘ایسا نہیں چلے گا’ کو تا حکم ثانی نشر نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی گئی۔بعدازاں کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی گئی۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم پیمرا ،آئین ،قانون اور نیشنل ایکشن پلان کی فتح ہے، فیصلے سے واضح ہوگیاملک میں نفرت انگیزتقریربرداشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیانفرت انگیز تقریرکی اجازت نہیں ہو گی اور پیمرا ایسی تقریر پر سخت ایکشن لے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes