نیپال میں مون سون بارشوں سے 80 افراد ہلاک، 30 زخمی

Published on August 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

03
کھٹمنڈو: (یو این پی)نیپال میں مون سون بارشوں سے 80 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے، یہ ہلاکتیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ نیپال کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ رواں ہفتے مون سون کی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ملک بھر میں کم از کم اسّی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مختلف واقعات میں تیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بیان کے مطابق یہ ہلاکتیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ نیپال میں عمومی طور پر جولائی سے ستمبر تک مون سون کی بارشیں ہوتی ہیں اور ہر برس ہی سیلابی صورت حال کے سبب متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题