کابینہ اجلاس: نوازشریف کے باہر جانے کا معاملہ، حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Published on December 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست کا بھی تذکرہ ہوا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کا فیصلہ ملنے کے بعد حکومت مریم نواز سے متعلق فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ پر مراد سعید اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوئی۔ مراد سعید نے عمر ایوب کی جانب سے ریکوری کے اعدادوشمار پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ ریکوری کے باوجود عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔شیخ رشید نے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی پر حکومت کو انتباہ کیا اور کہا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو حکومت کے لیے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme