پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 12ویں برسی14جنوری کو منائی جائے گی

Published on January 2, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 12ویں برسی14جنوری کو منائی جائے گی۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes