خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں،آصف زرداری

Published on January 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

کراچی (یواین پی) سابق صدر آصف زرداری نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں، الزام غلط ثابت ہوا تو الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے، خاتون آفیسر کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے، آصف علی زرداری نے کہا کہ خاتون سیکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے ان پر توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے، خاتون سیکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں، توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے۔آصف علی زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،خاتون سیکیورٹی آفیسر پر الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme