روسی انتظامیہ کے سربراہ کی بیجنگ میں چین کے صدر زی جن پنگ سے ملاقات

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

09بیجنگ ۔۔۔ روسی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی ایوانوف نے بدھ کو بیجنگ میں چین کے صدر زی جن پنگ سے ملاقات کی۔اس موقع پر چین کے صدر نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کیساتھ انکے قریبی روابط چین۔روس خصوصی تعلقات کے مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کرینگے۔ اسکے علاوہ چین کے صدر اپنے روسی ہم منصب کو رواں سال بیجنگ میں ہونے والے ایپک سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دینگے۔زی نے مزید کہا کہ روس اور چین دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ تقاریب کا بھی انعقاد کرینگے۔سرگئی ایوانوف نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوٹن اور انکے چینی ہم منصب کے مابین قریبی تعلقات سے روس۔چین جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید فروغ ملا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy