فیصل آباد، فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہارگیا

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آبادفیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا،پولیس نے فیکٹری مالک اور ایڈمن منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق 152 رب کے رہائشی جاوید اقبال کا کناہے کہ اس کا بھائی عطا المصطفیٰ جمیل فیڈمک زون میں واقع وکٹری پائپ فیکٹری میں بطور مستری کام کرتا تھا، جہاں پر کام کرتے ہوئے بجلی کی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ فیکٹری مالک وحید الدین اور ایڈمن منیجر موسیٰ خان نے فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ رکھے تھے اور بجلی کی تاریں بکھری پڑی تھیں جس پر فیڈمک پولیس نے محنت کش کے جاں بحق ہونے پر فیکٹری مالک اور ایڈمن منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme