فیصل آباد،زرعی سائنسدانوں و ماہرین کو گندم، چاول، کپاس،کمادکے جینیاتی تنو ع پر تحقیق کی ہدایت

Published on January 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب نے ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم، چاول، کپاس، کماد جیسی بڑی فصلوں کے بارے میں جینیاتی تنوع پر تحقیق کریں تاکہ فصلوں کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے کی حامل اقسام پید ا کی جا سکیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں زرعی تحقیقاتی کونسل نے بعض تحقیقی منصوبوں کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے مفید اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتا یاکہ کاشتکاروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے اور عالمی رجحانات کے مطابق کاشتکاری کے تصور کی پیروی کی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے خصوصاً چھوٹے و کمزور کاشتکاروں کی مدد کے لئے ایسے منصوبے مرتب کئے جا رہے ہیں جس سے یہ کاشتکار دیہی آبادی کو بہتر روز گار کی فراہمی کاذریعہ بن سکیں اور غذائی خود کفالت کے علاوہ زرعی اجناس کو برآمد کر کے زر مبادلہ کمایا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog