ضلع بھر کی مختلف نہروں کی بھل صفائی کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا؛ محکمہ انہاراوکاڑہ

Published on January 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ایکسیئن محکمہ انہار حذیفہ شوکت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کی مختلف نہروں کی بھل صفائی کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا، جس کے تحت مختلف نہروں میں بھاری مشینری کی مدد سے بھل صفائی کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نہروں کی بھل صفائی حکومت پنجاب کا کسان دوست اقدام ہے جس کا براہ راست فائدہ ٹیل کے زمینداروں کو ہوگا نہروں سے نکالی جانے والی زرخیز مٹی، کھیت کھلیان اور باغیچوں میں استعمال کی جائے گی جو زمین کی زرخیزی کے لئے مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کے افسران و فیلڈ عملہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں بھل صفائی مہم کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت پنجاب کی اس خصوصی مہم سے کسانوں کا بھرپور انداز میں استفادہ کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes