آبادی میں بے ہنگم اضافہ وسائل اور سہولیات میں عدم تو ا زن کا باعث بن رہا ہے علی اکبر بھٹی ڈی سی وہاڑی

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ وسائل اور سہولیات میں عدم تو ا زن کا باعث بن رہا ہے وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجا گر کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جا ئے یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آباد ی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او بہبود آبہبود آباد راؤ راشد حفیظ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈسٹرکٹ آفیسر سکینڈری ایجوکیشن محمد جاوید باجوہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈاکٹر امجد یاسین ، توقیر اکرام ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد علی خان،محمدریاض شریک تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بہبود آبادی کا شعور خصوصی طو ر پر اجا گر کیا جائے خصوصاً ایسے علاقوں پر توجہ دی جائے جہاں کسی سرکاری ہسپتال میں بہبود آبادی کے حوالے سے سہولت موجود نہ ہو ڈی اوبہبود آبادی نے بتایا کہ اس وقت ضلع کی آبادی 28لا کھ سے تجا وز کررہی ہے اور ضلع میں آبادی میں اضافہ کی موجودہ شرح 1.75فیصد ہے اس میں مزید کمی لا نے کی کوشش جاری ہے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes