اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین و عہدیداران کی جانب سے نو منتخب ڈسٹرکٹ بار کے صدر وجنرل سیکرٹری کے اعزاز میں عشائیہ

Published on January 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین و عہدیداران کی جانب سے نو منتخب ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ محمد اشرف جنرل سیکرٹری بدر ذوالقرنین سمیت دیگر عہدے دران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیاعشائیہ میں گروپ لیڈر سابق ممبر پنجاب بار اختر حسین بھٹی ممبر پنجاب بار آصف شہزاد ایڈوکیٹ سابق صدور ڈسٹرکٹ بار ملک مقبول شاکر رمضان چنڑ رائے عبدالغفور نجم الثاقب ۔ ڈاکٹر عمر رحمان کے علاوہ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر محمد عمر انور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز خالد وائی ڈی اے اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ حسین وائ ڈی اے کے پنجاب رہنما ڈاکٹر محمد اویس اکرم میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر سید سجاد علی گیلانی سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر محمد اعظم خان اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی سمیت تاجروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تلاوت کلام پاک قاری خالد زاہد اشرفی نےکی جبکہ ملک کے معروف نعت خواں محمد سلیم نیازی نے نعت کا شرف حاصل کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد ریاض نے انجام دیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر راؤ محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوکاڑہ بار نے جس طرح اپنی ووٹ کی طاقت سے انہیں خدمت کا موقع فراہم کیا ہے وہ کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شیخ شہباز شاہین اور اس کی ٹیم نے ان کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اب بار اور پریس ایک پیج پر ہیں اب رول آف لا کی جنگ میں ہمارا مشترکہ کردار ہوگا عوام کی مشکلات کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح بہبود میں بھی اکٹھے کام کریں گے پریس کلب کے صدر شہباز شاہین اور ان کے ساتھیوں نے پریس کلب میں انہیں دعوت دے کر جو عزت دی ہے وہ کبھی بلا نہیں سکیں گے گروپ لیڈر سابق ممبر پنجاب بار اختر حسین بھٹی نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس کے لیے قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ سمیت ملک بھر کی وکلا برادری ا پنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر راو اشرف اور ان کی ٹیم پریس کلب کے ممبران تاجروں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرے گی ممبر پنجاب بار آصف شہزاد نے کہا کہ اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہباز شاہین نے تمام مکاتب فکر کے ہر طبقے کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ثابت کر دیا کے مسائل کا واحد حل یکجہتی میں ہے پریس کلب اوکاڑہ کے صدر شیخ شہباز شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا قلم ہر مظلوم کی آواز بن جاتا ہے ہمارے چلائے ہوئے قلم سے مظلوم کو انصاف مل جائے تو ہمارا ضمیر مطمئن ہو جاتا ہے اب بار کے الیکشن میں راو محمد اشرف کی صورت میں جو ٹیم کامیاب ہو کر آئی ہے امید ہے کہ بار اور پریس عوامی مسائل حل کروانے میں اپنی جدوجہد کریں گے تو عوامی مسائل حل ہوں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme