لالی ووڈ کی پہلی فلمسٹار میرا جی ’’پولیو مہم‘‘ کی ایمبسڈرمنتخب

Published on June 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

Meera Polio
کراچی(یواین پی) ہمیں اب سنبھل جانا چاہیے، ہم دنیا کی نظروں میں ہیں اورملک کے نام کو اونچا اور مثبت انداز سے اجاگر کرنے کے لیے ہم سب کوایسی مہم شروع کرنی چاہیئے جس طرح سے ڈی سی سیف الرحمان صاحب نے کی،ماضی میں پاکستان میں پولیو کی مہم سے وابستہ لوگوں کووقتا فوقتا شدید جانی خطرات کا سامنا رہا ہے اور ایسی مہم کے دوران کچھ خواتین کو ہلاک کر دیا گیا تھا،پوری دنیا میں پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے پھر ہمیں بھی چاہیے کہ پاکستان سے بھی اس کا خاتمہ کردیں اور اس کے خلاف جدوجہد کریں، ان باتوں کا اظہار فلمسٹار میرا جی نے پولیو کی مہم کی افتتاحی تقریب میں کیا،ہسٹری میں پہلی بارلالی ووڈ فلمی اداکارہ میرا جی بحیثیت پولیو مہم کی ایمبسڈر بنیں، پولیو کے خاتمے سے متعلق مہم ڈی سی سینٹرل کے آفس میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر سینٹرل جناب ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، ’’ہوٹل‘‘ فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان، پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے کثیر نمائندگان نے شرکت کی، میرا جی نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج میں اس مہم کا حصہ بنی اورانشا اللہ بحیثیت ایک سچے پاکستانی کے اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی اور جدوجہد کروں کہ اس خاتمہ ممکن ہو، تمام ماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے 2قطرے ضرور پلائیں تاکہ یہ ہی بچے مستقبل میں اس ملک کا وقار بنیں، انہوں نے کہا کہ عوام پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر اداروں سے تعاون کر کے اس کے خلاف جدوجہد کرنے میں ساتھ دیں اور انشااللہ ایک دن ضرور آئے گاکہ پاکستان میں پولیوکا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آئے گا،ہمیں اپنے فرائض کو سمجھنا چاہیے اور اپنے ملنے جلنے والوں کو سمجھا کر اس مہم کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہیے، تاکہ ہماری نسلاس موذی مرض کا شکار نہ ہو ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题