ضلع بھر میں 4869 پولیو ٹیموں میں 9356 ورکرز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

Published on January 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران پہلے دو روز میں پانچ سال تک کی عمر کے 6 لاکھ 39 ہزار 980 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کیاجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں انسداد پولیو مہم کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 4869 پولیو ٹیموں میں 9356 ورکرز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کی تاکید کی اور کہا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو مؤثر مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر نے مہم کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد عمر مقبول اور دیگر افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes