فیصل آباد،گیس غائب ہونے کے باوجود بلوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین کی چیخیں نکل گئیں

Published on January 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد گیس غائب ہونے کے باوجود گیس بلوں میں ہوشربا اضافہ سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں 24 گھنٹوں کے دوران صبح دوپہراورشام کو2گھنٹے گیس آتی ہے جبکہ صارفین کو ہزاروں روپے کے بل آنے سے صارفین بلبلہ اٹھے تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی طرف سے گیس بلوں کے ٹیرف میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے مہنگائی کے دور میں غریب شہری پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اورقیمتوں میں اضافہ سے صارفین پریشان تھے اورسردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی نادرن سوئی گیس کی طرف سے گیس کے ٹیرف میں کئی گنا اضافہ کردیاگیا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے صارفین کو24گھنٹوں کے دوران صبح دوپہراورشام کے اوقات میں صرف دودوگھنٹے گیس فراہم کی جاتی ہے 16گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود جن کو پانچ سوروپے تک گیس کا بل آتا تھا ان کو پانچ سے چھ ہزار روپے تک کا بل بھجوایا جارہا ہے گیس کے بلوں میں کئی گنا اضافہ نے شہریوں کوپریشان کرکے رکھ دیا وہ بجلی اورگیس سے بل جمع کروائیں یا پھربچوں کو دووقت کی روٹی کھلائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes