اداروں کی لڑائی کی وجہ سے ماحول کے کام کو روکا نہیں جا سکتا، زرتاج گل

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کی گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے ورلڈ وائلڈ لائف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کی گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہونے سے پاکستان کو آواز اٹھانے کا موقع ملے گا، یہ سب عمران خان کے گرین ویژن کے وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی لڑائی کی وجہ سے ماحول کے کام کو یہاں پر روکا نہیں جا سکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog