سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، نواز شریف

Published on January 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments
 
سیالکوٹ(یو این پی)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف میرے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف کے والد نے میری سیاسی تربیت کی۔نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف اور میں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اکٹھے گریجویشن کی۔اس سے قبل اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ یا نواز شریف جلسے نہیں کر رہے، کیا ہم آج سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں؟شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، بھارت نے جب 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے امریکی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ برسرِ اقتدار آکر ترقی کا پہیا دوبارہ چلائیں گے، ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی کسان کارڈ کبھی مزدورکارڈ دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عوامی سمندر گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا، آج سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog