اوکاڑہ، پرائیویٹ سکول کی خستہ حال چھت گرنے سے 4 طالب علم شدید زخمی

Published on January 29, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)اوکاڑہ کے نواحی گاوں 1/1آر میں واقع ایک پرائیویٹ سکول کے ایک کمرے میں 15/16 بچے تعلیم حاصل کررہے تھے۔ کہ خستہ حال کمرے کی چھت اچانک بچوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں کے شدید زخمی ہو گئے جن کی شناخت نعمان،مظفر،عبداللہ اور اد ناموں سے ھوئی ہے جبکہ کمرے میں زیر تعلیم 10/11 بچے محفوظ رہے سکول سٹاف اور مقامی دیہاتیوں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سرکاری محکموں کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جو اپنی اپنی رپورٹ مرتب کررہی ہیں۔ عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ سکول چلانے کے لئے محکمہ ایجوکیشن کی اجازت ضروری ہوتی ہے محکمہ سکول بلڈنگ کی حالت چیک کر کے اجازت دیتا ہے جس کی بلڈنگ اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرویات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے یا تو سکول انتظامیہ بغیر اجازت کے خستہ حال بلڈنگ میں سکول چلا رہی ہو گی یا حادثہ محکمہ ایجوکیشن کی غفلت کی وجہ پیش آیا بعد از تحقیقات اصل حقائق سامنے آئینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog