ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج رینالہ خورد کیمپس میں فری فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقاد

Published on January 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج رینالہ خورد کیمپس میں فری فوٹوگرافی ورکشاپ کا انعقادتربیتی ورکشاپ کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اورپاکستان کے مایہ ناز فائن آرٹ فوٹوگرافر عرفان احسن نے کی۔تربیتی ورکشاپ کے دوران سوال جواب سیشن میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور پروفیشنل فوٹو گرافر عرفان احسن نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیے اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور شہری بھی موجود تھے پروگرام میں سکول کے طلبہ طالبات نے ٹیبلوز، ملی نغموں کی شاندار پرفارمنس پیش کی ڈی پی ایس رینالہ کے بچے نے بہترین انداز میں طبلہ بجا کر سامعین کی بھرپور داد وصول کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور پروفیشنل فوٹو گرافر عرفان احسن نے ذاتی گرہ سے بچے کی حوصلہ افزائی کے لیے 10، 10 ہزار روپے کا انعام دیا پروفیشنل فائن آرٹس فوٹو گرافر عرفان احسن نے فوٹو گرافی کے رموز اور تیکنیکی امور پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میوزک، آرٹس،کلچر اور فوٹوگرافی سمیت مختلف شعبے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں، پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات میں انکے شوق اور حوصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل کو سنوارنے کے لیے کوئی بھی شعبہ کمتر نہیں ہے زندگی میں کامیابی کے لیے کیریئر پلاننگ انتہائی ضروری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes