شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم نے منتخب کر لیا

Published on December 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

لاہور (یواین پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم نے منتخب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری ڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور کیمرون ڈیلپورٹ کا انتخاب کیا۔شرجیل خان پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد کرکٹ میں واپس آئے اور پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں جو جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题