پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے گا

Published on January 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے۔پاکستان بھر میں اس وقت اسلام آباد،لاہور،کراچی،فیصل آباد،پشاور،راولپنڈی،گجرانوالہ،کوئٹہ،سرگودھا،حیدر آباد،بہاولپور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں پاکستان ریڈیو اور ایف ایم کے علاقائی اسٹیشن قائم ہیں جہاں سے مختلف علاقائی،معلوماتی،کرنٹ افیئرز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جو کہ ریڈیو کی وساطت سے سامعین تک پہنچتے ہیں۔ترقی کے اس جدید دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہے شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog