سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

Published on February 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

news-1456708535-1561_largeراولپنڈی… سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی اہل خانہ سے رات آخری ملاقات کرائی گئی تھی  جس کے بعد ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کر دیا تھا جس پر ممتاز قادری کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی میت ان کے ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہدوسری جانب پھانسی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme