چینی صدر کا ناورو کے یوم آزادی پر صدر ڈیوڈ ایڈینگ کو مبارکباد کا پیغام

Published on February 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

بیجنگ (یو این پی )  چینی صدر شی جن پھنگ نے ناورو کے صدر ڈیوڈ ایڈینگ کے نام ایک پیغام میں انہیں ناورو کی آزادی کی56 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔بدھ کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ناورو نے چند روز قبل باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کیا  ہے۔صدر ایڈینگ نےایک چین کے اصول کو تسلیم کرنے کا سیاسی فیصلہ کیا جسے وہ دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔ ناورو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورصدر ایڈینگ کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں ، تاکہ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کیا جائے، عملی تعاون کو فروغ دیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی ثقافتی تبادلے بڑھائے جائیں اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes