بھارتی سٹار ثائنہ نہوال فٹنس مسائل کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار ہو گئیں

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 776)      No Comments

India's Saina Nehwal plays against China's Yihan Wang during their womens singles badminton semifinals match during the London 2012 Olympic Games at the Wembley Arena
نئی دہلی ۔ ۔۔ بھارت کی بیڈمنٹن سٹار اور دفاعی چیمپئن ثائنہ نہوال فٹنس مسائل کے باعث کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار ہو گئیں۔ نہوال نے 2010ء میں بھارت میں منعقدہ میگا گیمز میں بیڈمنٹن ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ نہوال آسٹریلین اوپن سپر سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئی تھیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ سابق عالمی نمبر دو ثائنہ نہوال نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث میگا گیمز سے دستبرداری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میں نے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے، میں ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئی اسلئے میگا گیمز میں شرکت کر کے کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme