خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

Published on June 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 619)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبر پختونخوا میںپارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کامعاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیاگیا،الیکشن کمیشن کل تک نگران وزیراعلیٰ کانام فائنل کرےگا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں پارلیمانی کمیٹی میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ،پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے 4 نام الیکشن کمیشن کو ارسال کئے گئے ہیں جن میں منظور آفریدی، جسٹس (ر) دوست محمد،حمایت اللہ اوراعجازقریشی کے نام شامل ہیں،الیکشن کمیشن کل تک نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme