ابھی تمام حلقوں کے 10 سے 15 فیصد نتائج آئے ہیں، جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا: مریم اورنگزیب

Published on February 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لاہور ( یوا ین پی) مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی تمام حلقوں کے 10 سے 15 فیصد نتائج آئے ہیں، اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) مضبوط ہے، انشااللّٰہ کامیابی حاصل کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ مرتب کیا جارہا ہے، طریقہ کار کے مطابق فارم 45 حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیا جارہا ہے۔ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے رابطہ نہیں ہورہا، مسلم لیگ (ن) میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 119 اور پی پی 159 میں مریم نواز جیت رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes