چین، سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا اوورسیز کمیونیکیشن ڈیٹا نئی بلندیوں کو چھونے لگا

Published on February 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی)سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے متعلق رپورٹس کی بیرون ملک  کمیونیکیشن میں  ایک جامع پیش رفت ہوئی ہےاور تمام کمیونیکیشن ڈیٹا ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔اوورسیز ریڈنگز — سی ایم جی  کی جانب سے  اسپرنگ فیسٹیول گالاسے متعلق   کثیر لسانی رپورٹس کو بیرون ملک 695 ملین سے زیادہ بار پڑھا جا چکا ہے اور متعلقہ ویڈیوز کو 250 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔میڈیا کی تعداد — سی ایم جی نے  اسپرنگ فیسٹیول گالا کو بیک وقت نشر اور رپورٹ کرنے کے لیے دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں میں 2,300 سے زیادہ میڈیا اداروں  کے ساتھ اشتراک کیا ۔عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز  کی تعداد — دنیا کے  49 ممالک اور 90 شہروں میں 3,285 بڑی اسکرینز   پر  اسپرنگ فیسٹیول گالا  کو نشر کیا گیا۔ انٹرایکٹو شرکت کی تعداد — اسپرنگ فیسٹیول گالا کےایئرآف دی ڈریگن تھیمڈ ڈانس چیلنج  میں  68 ممالک اور خطوں کے انٹرنیٹ صارفین نے  پرجوش انداز میں شرکت  کی ، جسے  عالمی سطح پر  589 ملین سے زیادہ ناظرین نے دیکھا۔ امریکی میڈیا سی این این نے 5 فروری سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیر  کا سلسلہ شروع کیا  جس میں دنیا بھر میں 580 ملین سے زیادہ صارفین شامل ہوئے۔ برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے ٹیلی ویژن ناظرین کی رائے میں   اسپرنگ فیسٹیول گالا خوشیوں سےبھرپور اور چین کےشاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا تھا۔ 10 فروری تک، سی ایم جی  کے   اسپرنگ فیسٹیول گالا سے متعلق ویڈیوز کو 70 ممالک اور خطوں میں 193 ٹی وی سٹیشنز اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز بشمول بی بی سی، سی این بی سی، اور امریکی ٹی وی سٹیشنز کے ذریعے 599 بار  نشر مکرر اور رپورٹ کیا گیا ہے جب کہ کوریج کے  ممالک اور خطوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سی ایم جی نے 68 زبانوں کے مواصلاتی پلیٹ فارمز کے ذریعے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے دلچسپ پروگرامز  کو تیزی سے فروغ دیا۔متعلقہ رپورٹس کو  امریکہ میں یاہو فنانس، NBC، اور پاکستان میں ڈیلی گلف نیوز سمیت  دیگر اہم غیر ملکی ذرائع ابلاغ  نے بڑے پیمانے پر نشر  کیا اور  یہ پروگرامز نشرِ مکرر بھی ہوئے۔متحدہ عرب امارات میں دبئی مال، جنوبی افریقہ میں منڈیلا اسکوائر، کیپ ٹاؤن کینال سینٹر، کینیا میں نیروبی کی بزنس ڈسٹرکٹ ، ایتھوپیا میں اورینٹل انڈسٹریل پارک، روانڈا کے دارالحکومت کیگالی اور  تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام سمیت دیگر مقامات پر بڑی اسکرینز  پر  اسپرنگ فیسٹیول گالا کو  براہ راست نشر کیا گیا جس میں چینی نئے سال کی خوشیوں کو دنیا کے ساتھ بانٹا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy