مسجد میں سوئی گیس لیکج ہونے سے گیس دھماکہ تین بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

ایک طالب علم کی حالت تشویش ناک،طالب علموں کے بسترے و ضروی سامان خاکستر
رائیونڈ (یو این پی) اہلحدیث یوسف برکت مسجد میں سوئی گیس لیکج ہونے سے گیس دھماکہ تین بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے زخمی 12سالہ جاوید کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کی مطابق رائیونڈ بائی پاس کے عقب میں اہلحدیث یوسف برکت مسجد میں سوئی گیس کنکشن کی وائرنگ سے سوئی گیس کی لیکج سے کمر ہ میں گیس بھر چکی تھی مسجد کے طالب علموں نے صبح کا ناشتہ بنانے کے لئے جب دیاسلائی جلائی تو زور دار دھماکے سے آگ پھیل گئی ،اہل محلہ نے فوری مسجد میں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کے نتیجہ میں تین بچوں سمیت 9افراد جھلس گئے 12سالہ طالب علم جاوید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا، طالب علموں کے بسترے اور دیگر ضروی سامان بھی جل گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes