اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اسپرنگ فیسٹیول پارٹی کا انعقاد 

Published on February 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اقوام. متحدہ (یوا ین پی) جشن بہار کی آمد پر اقوام متحدہ کے چینی عملے نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی اسپرنگ فیسٹیول پارٹی کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں  چین کے مستقل مندوب چانگ جون اور اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل فار گلوبل کمیونیکیشن ملیسا فلیمنگ سمیت دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔اتوار کے روز  چانگ جون نے اپنی تقریر میں اس امید کا اظہار کیا کہ ڈریگن ایئر کا جوش و جذبہ  اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری میں بھرپور تحریک پیداکرے گا، تاکہ ہم زیادہ متحد اور مضبوط ہو سکیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  اور ایک بہتر دنیا  تشکیل دینے کے لیے  مل کر کام کر سکیں۔ملیسا  فلیمنگ نے اقوام متحدہ اور کثیرالجہتی کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل اسمبلی اور کانفرنس مینجمنٹ کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مووسیز ابیلیان  نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چینی عملے سے چین کی بھرپورثقافت کے بارے میں جانا ہے اور یہ دیکھا ہے کہ وہ کس طرح دنیا بھر کی تمام ثقافتوں کے درمیان تبادلوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے تمام چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے عالمی مواصلات ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ چینی سال نو کو اب اقوام متحدہ میں تعطیل کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نےڈریگن کے سال میں سب کے لیے صحت، خوشی اور خوش قسمتی کی خواہش کا اظہار کیا ۔اس پارٹی میں شیروں کے رقص، پیکنگ اوپرا، روایتی رقص اور دیگر پرفارمنس  کے علاوہ   روایتی چینی پکوان بھی پیش کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes