اسرائیل  فلسطینی شہر یوں کے خلا ف فوجی کارروائی فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خا رجہ

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے  کہ چین،   رفح کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت پرمکمل توجہ دے رہاہے اور  شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے نیز  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ منگل کے روز تر جمان نے بتا یا کہ  چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے اور  بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان  سے بچانے اور رفح کے علاقے میں مزید سنگین انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes