پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جون سے گال میں شروع ہوگا

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

12
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی
گال(یو این پی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جون تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، اظہر علی، احمد شہزاد، اسد شفیق، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، جنید خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شان مسعود، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ سری لنکا کی قیادت کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، دنیش چندیمل، رنگنا ہیراتھ، سرنگا لکمل اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم اس بار سٹار بلے باز مہیلا جائے وردنے کے بغیر میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جون تک پی سارا اوول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جولائی تک پالے کیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题