کالے شیشوں،فینسی نمبر پلیٹیں اور بلو لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری

Published on October 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) موٹروے پولیس کے آئی جی ڈاکٹر کلیم امام ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر آفتاب پٹھان ڈی آئی جی ملک مطلوب اعوان اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کے احکامات پر ڈی ایس پی راشد علی شاہ کی زیر نگرانی گائیڈنس سینٹر ٹال پلازہ کنڈیارو پر مسافر بردار بسوں اور ویگنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جس میں گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس،روٹ پرمٹس، گاڑیوں میں لگی ہوئی غیر ضروری لائٹس، کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹیس، گھسے ہوئے ٹائرز اور سی این جی سلنڈر والی گاڈیوں کو چیک کیا اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی اس موقع پر انسپکٹر عبدالرشید سہتو کا کہنا تھا کہ کاروائی کا مقصد روڈ پر ہونے والے حادثات پر قابو پانا اور لوگوں کو روڈ پر چلنے کے متعلق قوانین کے بارے میں بتایا جائے تاکہ روڈ پر حادثات میں کمی ہو اور ہمارا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔۔ ہمیں چاہیے کے موٹروے پولیس کے روڈ پر چلنے کے متعلق بنائے ہوئے قوانین کے مطابق گاڑی احتیاط سے چلائیں، گاڈیوں میں سے سی این جی سلنڈر نکال کر پیٹرول یا ڈیزل پر کیا جائے، موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال کریں اس کے علاو¿ہ سیٹ بیلٹ بھی لازمی پہنیں غلط ڈرائیونگ غلط اوور ٹیک اوور لوڈ گاڈی کی چھت پر سواریاں نہ بٹھائیں اگر ہم گاڈی احتیاط سے چلائیں گے تو روڈ پر حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题