شب برأت 25 فروری اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments
اسلام آباد (یو این پی)شب برأت 25فروری اتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔چاروں صوبوں،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، فیصل آباد سمیت وطن عزیز کے تمام شہروں کی مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا جہاں رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ،ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی،کشمیر وفلسطین کی آزادی اور اپنے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گے اس بابرکت شب کی مناسبت سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی و نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔شب برأت کو مذہب اسلام کے اہم تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے اس رات میں مسلمان پوری رات جاگ کر نماز ادا کرتے ہیں، قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ یہ عقیدہ ہے کہ شب برأت کو اللہ تعالیٰ سچے دل سے کی جانے والی دعا کو ضرور پورا کرتا ہے۔شب برأت میں شب کا مطلب رات ہے اور برأت کا مطلب رہائی یا آزادی ہے۔ اس رات لوگ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ شب برأت سمیت پانچ راتیں، جمعہ کی رات، عید الفطر کی رات، عیدالاضحی کی رات، رجب کی رات اسلام میں گناہوں کی بخشش کی راتیں مانی جاتی ہیں۔ اس رات میں کی جانے والی عبادتوں اور دعاؤں سے اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے۔شب برات کی رات عبادت کرنے کے بعد صبح سحر کے وقت روزہ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ روزہ رکھنا فرض نہیں کیا گیا ہے لیکن اسلام میں اس کی فضیلت اس قدر بیان کی گئی ہے کہ اکثر لوگ یہ روزہ رکھتے ہیں۔ شعبان ماہ کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے جس میں پورے مہینے کے روزے رکھے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme