احسن اقبال اور چوہدری نثار کے بیانات کا نوٹس

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے احسن اقبال اور چوہدری نثار کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بیان بازی سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ دوران گفتگو خواجہ آصف کے ٹوکنے پر چوہدری نثار غصے میں اٹھ کر چلے گئے۔ قائدین منا کر لائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ اجلاس میں نواز شریف نے چوہدری نثار اور وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو طلب کیا اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے جھگڑے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے سینئر راہنماؤں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ اس موقع پر احسن اقبال اور چوہدری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ٹوکنے پر چوہدری نثار غصے میں آگئے اور آٹھ کر کمرے سے باہر چلے گئے تو طارق فضل چوہدری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر واپس لائے نواز شریف نے دونوں راہنماؤں کو پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes