پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کا دن (آج ) منایا جائے گا

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

555
لاہور۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن (آج)19 نومبربروز بدھ کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرہ اور خاندان میں فرد کی حیثیت کو اجاگر کرنا اور اس کے حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہے اس سال اس دن کا موضوع مردوں کی سلامتی ہے عمومی زندگی میں مرد حضرات ہی دن رات محنت کرکے اپنے خاندان اور ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں تاہم ان کے حقو ق اور مسائل پر کم توجہ دی جاتی ہے اس سلسلہ میں بیداری کیلئے مختلف سماجی تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں تقریبات منعقد ہوں گی اور مقررین ملک کی ترقی کے لئے مرد حضرات کی خدمات کو اجاگر کریں گے جنہیں بہتر تعلیم ۔روزگار کے زیادہ مواقع اچھی صحت اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں ان کی ترقی کیلئے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے واضح رہے کہ مردوں کا عالمی دن سب سے پہلے ٹرینی داداور ٹوبا گو میں 19نومبر1999 کو منایاگیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes